ایم کیو ایم کو دست تعاون بڑھانا جاری آپریشن کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔انجینئر افتخار چودھری

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تھریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے صحافیوں سے ملاقات میں کہا کہ رینجرز نے پاکستانی تاریخ کا کامیاب آپریشن شروع کر کے پاکستان کی اقتصادی شہہ رگ کو ایم کیو ایم کے قبضے سے آزاد کرانے کی جو کامیاب کوشش کی ہے اسے پاکستان پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری ناکام بنانے کے لئے ایم کیو ایم کی جانب دست تعاون بڑھا رہے ہیں جو آپریشن کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کے عوام اس آپریشن کے شروع ہونے پر خوش ہیں مگر زرداری نواز ٹولہ درپردہ اس کو ناکام بنانے کی سعی کر کے تاریخی غلطی کرنے کا ارتکاب کر رہے جس سے ملک میں مارشل لاء لگ سکتا ہے جس کی ذمہ داری دو پارٹیوں پر ہو گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ این اے ١٢٢ میں فراڈ سامنے آنے کو ہے

اور ہمیں یقین ہے کہ الیکشن کمیشن اور مقتتدر قوتیں مئی ٢٠١٣ میں ہونے والے فراڈ الیکشن سے پردہ اٹھا دیں گی اگر ایسا نہ ہواتو لاہور اگلی تحریک کا مرکز ہو گا جہاں کوئی ڈی چوک نہیں ہے اور نہ ہی حکومتی بہانے کام آ سکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ قوم کے بہتر مفاد میں کیا گیا ہے۔١٢٦ دنوں کے دھرنے نے حکمرانوں کی گردنوں سے سریہ نکال دیا ہے۔اب تحریک انصاف اسمبلی میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی،انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی نبیل گبول کی استعفی سے خالی ہونے والی نشست جیت کے دکھائیں گے۔