گجرات کی خبریں 18/03/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے مرکزی نشر و اشاعت کے رہنما فرحان شوکت ہنجرا نے چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کو جی پی آئی آفس کی لائبریری کیلئے تفہیم القرآن کا سیٹ بطور تحفہ دیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سلیم ‘ اور عرفان احمد صفی بھی موجود تھے۔
………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی وفات پر ان کے آبائی گائوں والی بانٹھ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت سید عبداللہ شا والد گرامی ڈاکٹر احسان اللہ نے کی۔ ریفرنس سے ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم جمعیت اہل حدیث کے رہنما مولانا سید الطاف الرحمن’ فاضل مدینہ یونیورسٹی، چوہدری عرفان احمد صفی مولانا محمد اصغر’ سید ثناء اللہ رانیوال سیداں’ ڈاکٹر سید احسان اللہ کے چچا سید عطاء اللہ شاہ’ سید عنایت اللہ شاہ برونائی’ سید نجیب الرحمن’ سید خلیل الرحمن’ سید عبدالرحمن شاہ’ چوہدری محمد منشائ’ قاری غلام محمد قاسمی نے خطاب کیا۔ مہمانوں کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ علاقہ بھرکے معززین نے بھر پور شرکت کی۔ مقررین نے ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی دینی سیاسی ‘ سماجی اور میدیکل شعبہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ ڈاکٹر صاحب نے مثالی زندگی گزاری وہ جماعت اسلامی کی دعوت کا چلتا پھرتا نمونہ تھے۔ انہوں نے اپنے پیچھے اپنی اولاد اور خاندان کی صورت میں صدقہ جاریہ چھوڑا ہے۔ ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کے رفاعی منصوبے اور غلبہ دین کیلئے ان کی جدوجہد قابل رشک ہیں۔ داکٹر سید احسان اللہ مسکراہٹیں بانٹنے والے انسانیت سے محبت کرنے والے ‘ مخلص ‘ ہمددر انسان تھے۔جن کے چلے جانے سے جماعت اسلامی ایک مخلص ہمدرد ہر دلعزیز رہنما سے محروم ہو گئی ۔ اللہ تعالیٰ ان کی نیکیوں کو قبول فرمائے اور قبر کو روشن اور منور فرمائے۔

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب میںآج 19مارچ بروز جمعرات کو محفل میلاد منعقد ہو گئی محفل سہ پہر ایک بجے شروع ہو گی جسمیں عالم دین صاحبزاد ہ سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر عثمان افضل قادری ، پیر رضوان منصور آوانی خصوصی شرکت کرینگے ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیاجائیگا

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) گیارہویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد النبی نور کی برسات” 22مارچ کو پیجوکی میں ہو گی۔ چوہدری عثمان اصغر وڑائچ نے بتایا ہے کہ عظیم الشان گیارہویں سالانہ محفل نور کی برسات کی صدارت صاحبزادہ پیر سید حسنین ظہور شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ نصیب آباد شریف کریں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی چوہدری گل شہزاد وڑائچ آف بھاگووال ہوں گے۔ محفل زیر سیادت صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف، زیر قیادت پیر سید امتیاز حسین شاہ اور پیر سید عرفان شاہ آف موجوکی منعقد ہو گی۔ محفل میں خصوصی خطاب علامہ سراج الدین صدیقی و علامہ سید شاہد گردیزی کرینگے۔ نقابت کے فرائض شکیل احمد خان سرانجام دیں گے۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری مسعود احمد جلالی حاصل کریں گے۔ نعت رسول مقبول محمد عمران حیدری لاہور ، راشد محمود قادری گجرات پیش کریں گے۔ بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے 2 ٹکٹ دئیے جائیں گے۔ جبکہ مہمانوں کیلئے لنگر کا وسیع انتظام موجود ہو گا۔

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) بابائے ایجوکیشن مرزا شوکت علی منوں مٹی تلے جا سوئے۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز ماہر تعلیم مرزا شوکت علی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان چاہ ترہنگ میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مرحوم کا ختم قل آج صبح گیارہ بجے محلہ بخشو پورہ میں ہو گا۔

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں دارالامان گجرات میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپیریئر کالج عدنان خان تھے۔ جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر چوہدری امجد کلیر نے کی۔ جبکہ MDM کے ریجنل ہیڈ ملک اختر سائیکالوجسٹ سحرش عارف اور فاطمہ بی بی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں گفتگو کی گئی اور بچوں اور خواتین کو خصوصی گفٹ بھی دئیے گئے۔

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نقشبندی وائس چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ، نے ممتاز ماہر تعلیم مرزا شوکت علی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم نے شعبہ تعلیم میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ ان کی خدمات صدیوں یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔