بھارت کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Virat Kohli

Virat Kohli

میلبورن (جیوڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے وکٹ اور کنڈیشن بیٹنگ کے لئے اچھی ہے۔

تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور پوری جان مار رہے ہیں۔ بنگلا دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

پریکٹس کے دوران فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دی ہے اور بھارت کے خلاف اچھا مقابلہ کریں گے۔