لاہور (جیوڈیسک) شہنشاہ جذبات محمد علی نے اپنے فنی سفر کے دوران ہر کردار میں خود کو ڈھال کر حقیقت کا رنگ بھرا۔ محمد علی 10 نومبر 1938ء کو ہندوستان کے شہر رامپور کے مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔
محمد علی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے کیا۔ 1962ء میں ان کی پہلی فلم ‘چراغ جلتارہا’ ریلیز کی گئی۔ محمد علی کی مقبول عام فلم ‘شرارت’ 1964ء میں ریلیز ہوئی۔
محمد علی کی مشہور فلموں میں جاگ اٹھا انسان، خاموش رہو، ٹیپو سلطان، میرا گھر میری جنت، بہاریں پھر بھی آئیں گی، محبت اور تم ملے پیار ملا شامل ہیں۔ محمد علی نے اپنی زندگی میں 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی جن میں پنجابی فلمیں بھی شامل تھیں۔
ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بناء پر 1984ء میں ان کو پرائڈ آف پرفارمنس اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ محمد علی 19 مارچ کو ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔