انقرہ (جیوڈیسک) شامی صدر بشار الاسد سے بات چیت کیلئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے ترک وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے کہا ہے کہ شامی صدر سے مذاکرات ایڈولف ہٹلر سے ہاتھ ملانے کے مترادف ہوں گے۔
ترک وزیراعظم نے انقرہ میں حکمراں جماعت کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے بشارالاسد سے مذاکرات کے لیے آوازوں سے ہماری اقدار سے متعلق بھی سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔