کیف (جیوڈیسک) یوکرائن کی پارلیمان نے مشرقی یوکرائن کو خصوصی حیثیت دینے سے متعلق قانونی بل منظور کر لیا ہے۔ پارلیمان نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی تعیناتی سے متعلق سلامتی کونسل سے مدد کی منظوری بھی دیدی۔
یوکرائنی پارلیمان میں اس بل کا مسودہ صدر پیٹرو پوروشینکو کی جانب سے پیش کیا گیا۔ صدر پوروشینکو کے مطابق اس بل کے تحت باغیوں کے زیر قبضہ ’عوامی جمہوریہ‘ کے خطے میں امن کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔