جماعت الدعوۃ 23 مارچ کو ملک بھر کی طرح چکوال میں بھی احیائے نظریہ پاکستان مارچ کا انعقاد کرے گی

Chakwal

Chakwal

چکوال : جماعت الدعوۃ 23 مارچ کو ملک بھر کی طرح چکوال میں بھی احیائے نظریہ پاکستان مارچ کا انعقاد کرے گی جس میں طلبائ، وکلائ، تاجروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ہونیو الا یہ مارچ 15چوک سے بھون چوک تک تک کیاجائے گا اور بعد ازاں وہاں ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد ہو گاجس میں جماعةالدعوة سمیت مختلف مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔جماعةالدعوة چکوال کی طرف سے نظریہ پاکستان مارچ کے سلسلہ میں بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے جارہے ہیں۔ شہر اور ا س کے گردونواح میں ہزاروں کی تعداد میں قیام پاکستان کے مقاصد کے حوالہ سے ہینڈ بلز تقسیم کئے جارہے ہیں۔

نظریہ پاکستان مارچ میں شرکت کے سلسلہ میں مقامی لوگوںمیں زبردست جوش و جذبہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جماعةالدعوة چکوال کے امیرمولانا عبداللہ نثار نے کہا ہے کہ23مارچ کو ملک کے دیگر شہروں کی طرح چکوال میں تاریخی نظریہ پاکستان مارچ کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ بیرونی قوتیں پاکستان کو دوقومی نظریہ سے الگ کرکے سیکولر ملک بنانے کی سازشیں کر رہی ہیں۔

کلمہ طیبہ کی بنیاد پر پاکستان بنا تھا اسی پر قوم کو متحد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریئے کی بنیاد پر بنا تھا مگر بڑی دیر سے کوشش ہو رہی ہے کہ پاکستان کو اپنے نظریئے اور مقصد سے ہٹادیا جائے۔اسی سازش کے تحت وطن عزیز میں لسانیت پرستی اورعصبیتوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔ پاکستان میں کوئی سندھی، بلوچی، پنجابی اور پشتون کا مسئلہ نہیں۔ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو علاقائیت اور زبانوں کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔ہم نے متحد ہو کر ان سازشوں کو ان شاء اللہ ناکام بنانا ہے۔