تھائی لینڈ: سپریم کورٹ کا سابقہ وزیر اعظم شیناوترا کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم

Shinawatra

Shinawatra

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابقہ وزیر اعظم ینگ لک شیناوترا کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔ ان پر اپنے دور حکومت میں چاولوں کی سبسڈی کی اسکیم میں کوتاہی کا الزام ہے۔

ینگ لک کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز 19 مئی کو ہو گا۔ اگر سابق وزیر اعظم پر جرم ثابت ہو گیا تو انہیں دس سال کی قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔