جھنگ کی خبریں 19/3/2015

Jhang

Jhang

جھنگ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے جے یوآئی جھنگ کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں ضلعی ترجمان عبدالرحمن عزیز، نصراللہ حسن، امجد اقبال ساجد ،قاری محمد اقبال حیدر ی ودیگر جماعتی عہدیداروں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ تمام محب وطن سیاسی قوتوں کو کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کا مکمل ساتھ دینا چاہیے مذہب فرقہ ، لسانیت ،قومیت کی بنیاد پر دہشت گردی کر نے والے گروہوں کا خاتمہ ضروری ہے ۔ رینجر کودھمکیاں دینے کے الزام میں الطاف حسین پر مقدمہ خوش آیئند بات ہے اور حکومت صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں مزید تحقیقات کر کے ملزموں کو پکڑے سندھ حکومت کراچی میں رینجر کے ساتھ مکمل تعاون کر ے اور ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کے با رے میں نرم گو شہ ختم کر ے انہوں نے مزید کہاکہ سانحہ یو حنا آباد میں بھارت کے ملوث ہو نے کو نظع انداز نہیں کیا جا سکتا عسائیوں کی عبادت گا ہوں کی مکمل حفاظت کیلئے حکومت پنجاب مو اثر اقدامات کر ے اور اس سانحہ میں دوآدمیوں کو زندہ جلانے والوں کو گرفتار کر کے سزادی جا ئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

موٹر سا یٔکل کا اوارہ کتا کے سا تھ تصا د م د و ا فرا د زخمی۔
جھنگ(نمائندہ جھنگ) موٹر سا یٔکل کا اوارہ کتا کے سا تھ تصا د م د و ا فرا د زخمی۔تفصیلات کے مطا بق بھکر روڈ علی آباد کے قریب
ایک اوارہ کتا جوموٹر سا یٔکل سے جا ٹکرا یا ٔ جس سے مو ٹر سا یٔکل پر سوارمحمد امین عمر 22سال اورحبیب عمر 28سال
شدید زخمی ھو گۓ جنھین ٰ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ھیڈکواٹرھسپتال جھنگ منتقل کیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی گریڈ 16کی 16 نرسز کو گریڈ 17میں ہیڈنرسز کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ۔ترقی ملنے پر ہسپتال میں خصوصی تقریب کا انعقاد
جھنگ :وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کی گریڈ 16کی 16 نرسز کو گریڈ 17میں ہیڈنرسز کے عہدہ پر ترقی دے دی ہے جبکہ مذکورہ ترقی ملنے پرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ میں نرسنگ سٹاف کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ ، پروگرام ڈائریکٹر مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر و قومی پروگرام برائے بہبود آبادی و بنیادی صحت ڈاکٹر ذوالفقارعلی ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ممتا زسیال ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر ظفر پاتوآنہ ،ڈاکٹر نجیب اسلم ، ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ مسز گلزار سمیت دیگر افسران و نرسز نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے ہیڈنرسز کے عہدہ پر ترقی پانیوالی نرسز کو مبارکباد پیش کی گئی اور اس توقع کااظہار کیاگیاکہ وہ پہلے سے بھی بڑھ کر مزید جانفشانی ، فرض شناسی ، محنت ، لگن ، خلوص ، ہمدردی اور عبادت کے جذبہ کے تحت دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کی 16نرسز کو ہیڈنرسز مقرر کئے جانے کے بعد ہسپتال کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور مریضوں کی طبی سہولیات میں بھی اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر ادارہ کے ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈکلرک فلک شیرکے اعزاز میں الوداعیہ تقریب کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں اس کی ادارہ کیلئے طویل پیشہ وارانہ خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں اور مستقبل میں ان کی صحت و تندرستی کی دعا کا بھی اظہار کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کی لاہور میں سرکاری مصروفیات کے باعث پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی خواتین راشدہ یعقوب شیخ کے خلاف انتخابی عذرداریوں کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی گئی
جھنگ :الیکشن ٹربیونل فیصل آباد ڈویژن کے جج احسن محبوب رشیدی کی جمعرات کے روز لاہور میں سرکاری مصروفیات کے باعث صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78شہری نشست جھنگ سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگ (ن) کی ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی خواتین راشدہ یعقوب شیخ کے خلاف انتخابی عذرداریوں کی سماعت 26 مارچ بروز جمعرات تک ملتوی کردی گئی ہے جبکہ موصوفہ کوآئندہ تاریخ پیشی پر ایویڈنس پیش کرنے کا حتمی موقع فراہم کردیا گیا ہے نیز شہادتوں کے فوری بعد فیصلہ سنائے جانے کا بھی امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ اہلسنت و الجماعت پاکستان کے سربراہ اور مذکورہ حلقہ سے 11مئی 2013ء کے انتخابات میں دوسرے نمبر پر آنیوالے امیدوار مولانا محمد احمد لدھیانوی ، شیخ دانیال اقبال ، ماسٹر محمد سعید اختر اور ایک شہری شیخ طارق اسلم کی جانب سے کامیاب امیدوار راشد ہ یعقوب شیخ کے خلاف دائر کی گئی انتخابی عذرداریوں میں مختلف الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں نااہل قراردینے کی درخواست کی گئی تھی جن میں ایک الزام یہ بھی تھاکہ چونکہ حسنین کنسٹرکشن کمپنی نادہندہ ہے اور راشدہ یعقوب شیخ اس کمپنی کی مبینہ طور پر ڈائریکٹر بھی ہیں نیز ان کے خاوند شیخ محمد یعقوب سابق ایم پی اے کو بھی اس کمپنی کا ڈائریکٹر ہونے کے باعث ڈیفالٹ کی وجہ سے نااہل قراردیاگیاتھا لہٰذا راشدہ یعقوب شیخ کس طرح الیکشن کی اہل قرار پاسکتی ہیں۔ مزید برآں گزشتہ روز کیس کی سماعت کے موقع پر راشدہ یعقوب شیخ کی جانب سے شہادتیں پیش نہ کئے جانے پر انہیں 2 الگ الگ درخواستوں کی سماعت کے دوران 10،10ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا اور 19مارچ بروز جمعرات کی حتمی تاریخ برائے پیشی ایویڈنس مقرر کی گئی تھی تاہم جج موصوف کی شہر میں عد م موجودگی اور لاہور میں سرکاری مصروفیات کے باعث اب مزید کاروائی 26مارچ بروز جمعرات کو ہو گی۔