مذاکرات کیلئے بھارتی آمادگی پاکستان کی اخلاقی فتح ہے: امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایئر چیف مارشل سہیل امان کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ صدر سلیمان راجپوت ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ راجہ انور ایڈوکیٹ ‘اقبال ٹائیگر ‘ اقبال چاند ‘ میڈم انیتا اور تبسم ناز نے ریٹائر ہونے والے ایئر چیف طاہر رفیق بٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

بھارت کی جانب سے سارک کانفرنس میں شرکت کی تصدیق اور کشمیر سمیت تمام تنازعات پر مذاکرات کیلئے بھارتی آمادگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیکریٹری کی سطح پر فلیگ میٹنگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ دونوں ممالک کی سیاسی و عسکری قیادتوں کا سنجیدہ و متحمل کردار ہی خطے میں امن قائم رکھ سکتا ہیے جبکہ قومی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ موت کی سزا کا شکار ایک قیدی کے غیر تصدیق شدہ ویڈیو بیان کی بنیاد پر قومی سیاسی فضا میں مچنے والی ہلچل جمہوریت کے مستقبل کیلئے خطرناک ہے اسلئے اس حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقات اور غیر جانبداری کے ساتھ مکمل انصاف ضروری ہے جس کیلئے سپریم کورٹ اور آرمی چیف کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔