مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 19/3/2015

Yaqoob Nadeem Sethi

Yaqoob Nadeem Sethi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محمد نعیم کے قاتلوں کی شناخت و گرفتار یوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں، محمد نعیم و بابر نعمان کو زندہ جلانے والے انسانیت کے دشمن تھے ان کا مسی بھی مذہب سے تعلق نہیں انسانیت کے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا، پنجاب حکومت ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی اور مظلوم کو انصاف فراہم کرے گی، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے نوجوان محمد نعیم شہید کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ 600کے قریب نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ویڈیو اور تصاویر کے علاوہ پولیس اپنے ذرائع سے بھی معلومات جمع کرکے ملزمان کا سراغ لگا رہی ہے، واقع میں ملوث ہر شخص کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف جلد ہی خود مظلوم خاندان کے گھر آئیں گے اور انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ٹائر جلانے والی فیکٹری کو محکمہ نے سیل کر ددیا، با اثر افراد نے چند گھنٹے بعد کی سیل توڑ دی، اہل علاقہ نے احتجاجََ وہیگل روڈ بلاک کر دی، فیکٹری مالک و ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،پولیس تھانہ مصطفی آباد کی طرف سے فیکٹری مالک کے خلاف کاروائی کی یقین دھانی پر مظاہرین منتشر، تفصیلات کے مطابق وہیگل روڈ پر عرصہ داراز سے ٹائر جلانے والی فیکٹری کو عوامی شکایت پر محکمہ ماحولیات نے سیل کر دیا، جبکہ با اثر فیکٹری مالک کے ٹھیکیدار نے سیل فیکٹری کو چند گھنٹے بعد ہی کھول لیا، جس پر فیکٹری سے متاثرہ افراد نے وہیگل روڈ کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا۔

Protest

Protest

جس پر فیکٹری انتظامیہ موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مظاہرین کو یقین دھانی کروائی کے سیل کی گئی فیکٹری کو کھولنے پر محکمہ ماحولیات کی مدعیت میں مقدمہ درج کریں گے، جس پر متاثرین منتشر ہو گئے، اہل علاقہ کے مطابق یہاں پر روزانہ ایک ٹرک ٹائر آتے ہیں جبکہ دو ہزار لیٹر تیل نکالا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ارد گرد علاقہ کے افراد مختلف خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی او قصور فیکٹری کو مستقل سیل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر کا ہمارے ٹول پلازہ سے کوئی تعلق نہیں، ہائیکورٹ کا فیصلہ 2011-12کے ٹھیکیدار حاجی اسماعیل کے خلاف تھا جس کے ذمہ ریکوری تھی، رانا محمد جمیل کی گفتگو، تفصیلات کے مطابق انچارج ٹول پلازہ مصطفی آباد للیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر کا ہمارے ٹول پلازہ کے ٹھیکے سے کوئی تعلق نہ ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ 2011-12کے ٹھیکیدار حاجی اسماعیل کے خلاف تھا جس کے ذمہ محکمہ کے بقایات تھے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126