نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث 5 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ریاست اتر پردیش کے بابا اوان ریلوے سٹیشن سے روانہ ہونے والی دھران پون وارسانی جنتا ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔