آخری کوارٹر فائنل آج نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہو گا

New Zealand Team

New Zealand Team

ولنگٹن (جیوڈیسک) چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل کا جوڑ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہو گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہو گا۔ کیوی اور وِنڈی کپتان نے جیت کا خواب آنکھوں میں سجائے ساری تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس سے پہلے بھی اسی گراؤنڈ میں ایونٹ کا ایک گروپ میچ انگلینڈ کے خلاف کھیل چکی ہے۔

ورلڈ کپ مقابلوں کی بات کریں تو دونوں ٹیمیں 6 بار میگا ایونٹ میں ایک دوسرے کے خلاف زور لگا چکی ہیں اور یہ زور تین تین کی برابری پر ہی دم توڑتا رہا۔