ڈرون حملوں سے اب تک 2199 افراد جاں بحق ہوئے، رپورٹ
Posted on March 21, 2015 By Mohammad Waseem اسلام آباد, مقامی خبریں
Drone
اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ فاٹا میں ڈرون حملوں سے اب تک 2199 افراد جاں بحق جب کہ 208 مکانات اور 59 گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔
جمعے کو وزارت ریاستیں و سرحدی علاقہ جات کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ فاٹا میں اب تک ڈرون حملوں سے 282 افراد زخمی ہوئے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی بڑی تعداد دہشتگردوں یا شدت پسندوں پر مشتمل تھی جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔
تصدیقی عمل کے بعد 43 جاں بحق افراد کے اہلخانہ اور 7 زخمی افراد کو معاوضہ دیا گیا ہے۔