مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 21/3/2015

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ٹی ایم اے عملہ کی طرف سے امام گارہ گاہ کے سامنے بنائے گئے حفاظتی مورچے مسمار، صدر امام بارگاہ قصر سجادیہ کی طرف سے شدید احتجاج، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ایم اے کے عملہ نے امام بارگاہ کے باہر بنائے گئے حفاظتی مورچے مسمار کر دئیے، صدر امام بارگاہ قصر سجادیہ مصطفی آباد زاہد حسین خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حفاظتی مورچے ہم نے پولیس کے کہنے پر بنائے تھے، ٹی ایم اے عملہ نے مسمار کرکے زیادتی کی ہے، اگر امام بارگاہ میں کوئی بھی سانحہ ہو گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ٹی ایم اے پر ہو گی، ہم آئی جی پنجاب و وزیر اعلی پنجاب سے امام بار گاہ قصر سجادیہ کو سیکورٹی مہیا کرنے اور مسمار مورچے دوبارہ بنوائے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر کا ہمارے ٹول پلازہ سے کوئی تعلق نہیں، ہائیکورٹ کا فیصلہ 2011-12کے ٹھیکیدار حاجی اسماعیل کے خلاف تھا جس کے ذمہ ریکوری تھی، رانا محمد جمیل کی گفتگو، تفصیلات کے مطابق انچارج ٹول پلازہ مصطفی آباد للیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر کا ہمارے ٹول پلازہ کے ٹھیکے سے کوئی تعلق نہ ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ 2011-12کے ٹھیکیدار حاجی اسماعیل کے خلاف تھا جس کے ذمہ محکمہ کے بقایات تھے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حافظ نعیم فرزند مصطفی آباد شہید جس کو اقلیتی غنڈے اور سماج دشمن عناصر نے یوحنا آباد میں پولیس سے چھین کر زندہ جلا کر شہید کر دیا تھا جس کی تعزیت کرنے وزیراعلی پنجاب جناب شہباز شریف آنا متوقع ہے ۔ حافظ نعیم کی شہادت کے دن سے ہی ضلعی انتطامہ اور TMAکا عملہ دن رات مین فیروز پور روڈ کے پودوں کی کٹائی چھٹائی سڑک کی دھلائی اور مین روڈ سے شہید کے گھر تک نیا سولنگ لگ رہا ہے اسطرح ضلعی انتظامہ عوام کے پیسوں سے خادم اعلی کو بڑی صفائی سے دھوکہ سے دھو کہ دینے کی کوشش کر رہی ہے کاش خادم اعلی مصطفی آباد کی اصل شکل دیکھتے اور پنجاب کی ترقی کا حال اپنی آنکھوں سے دیکھتے جس سے پنجاب کی تمام ترقی کا پول کھل سکتا تھا ۔ اب بھی میری وزیراعلی سے اپیل ہے کہ وہ جب مصطفی آباد تشریف لائیں تو تمام مصطفی آباد کا دورہ کریں اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ کس طرح آبادی کے چالیس فٹ راستے دس فٹ میں تبدیل ہو چکے ہیں اور یہ بھی دیکھیں کہ سروس روڈ سو فٹ کی صرف چار یا پانچ فٹ کی رہ گئی ہے اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ مصطفی آباد مائیں بیٹیاں بہنیں جوان بچے بوڑھے بازار اور گلیوں سے گزرتے ہیں اورسروس روڈ پر کس طرح گزرنا محال ہے کس خوفناک طریقے سے قبضہ مافیا نے عوام حقوق کا جنازہ نکالا ہوا ہے اور کس طرح سیاسی پشت پناہی کو وجہ سے ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ کا عملہ بے بس ہے۔ کیونکہ گردونواح کے لوگ بڑی تعداد میں خریدوفروخت کے سلسلے میں مصطفی آباد روزانہ آتے ہیں ان حق آمدورفت بری طرح پا مال ہو رہے ہیں عوام خادم اعلی سے اپیل کرتے ہیں کہ غاصبانہ قبضہ ما فیا سے عوام کو نجات دلائیں اور خادم اعلی ہونے کا حق ادا کریں اور مظلوم عوام کی دعائیں لیں عوام کے حقوق کی حفاظت کریں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں اور اپنی حکومت مضبوط کریں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126