عمران فاروق قتل میں فلپ بارٹن نے اہم دستاویزات حکام کے حوالے کر دیں

Imran Farooq

Imran Farooq

کراچی (جیوڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق اہم دستاویزات برطانوی حکام کو پیش کر دیں۔

جمعہ کو یہاں برطانوی وزیر داخلہ کی سربراہی میں ہوم آفس میں اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق اہم دستاویزات پیش کیں۔

علاوہ ازیں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ میں نفرت، اشتعال انگیز تقریر یا تشدد کی کوئی جگہ نہیں، ان سے نمٹنے کیلیے برطانیہ میں قوانین موجود ہیں۔

برطانیہ میں کسی کے پاس مجرمانہ فعل کے ثبوت ہیں تو وہ متعلقہ پولیس کو مہیا کرے۔ ترجمان نے کہا کہ کسی کے پاس الطاف حسین کے حوالے سے شواہد ہیں تو برطانوی پولیس سے رابطہ کرے۔