کراچی میں اسکولوں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 کارندے گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) حساس اداروں نے اورنگی کے علاقے میں کارروائی کرکے اسکولوں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حساس اداروں کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کی اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ گلشن اقبال اور ناظم آباد میں اسکولوں پر کریکر حملے میں ملوث ہیں جب کہ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کو سبوتاژ کرنے کے لئے پریڈی اور نیپا سمیت مختلف علاقوں میں پولیس موبائل کو بھی نشانہ بنایا۔