کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک ،تین افرادزخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ اور جناح روڈ پر فائرنگ کے دو الگ ا لگ واقعات میں پولیس کانسٹیبل ہلاک جبکہ تین لوگ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ کیچی بیگ میں نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کانسٹیبلری کے ہیڈ کانسٹیبل نصیب اللہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر د یا اور فرار ہوگئے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

جبکہ جناح روڈ سلیم کمپلیکس کے قریب پرانی دشمنی کی بناء پردو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنھیں سول اور بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔