شہدا، پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں: رائے بابر سعید

قصور (محمد عمران سلفی سے) شہدا پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔شہدا ء پولیس کی قربانیوں کے باعث پولیس کا مورال بلند ہو ا ہے اور قانوں کی بالادستی ہو رہی ہے۔

اب تک قصور پولیس کے 27 افسران و اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جن کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کی جان ومال کی حفاظت اور محکمہ کے وقار کی خاطر شہادت کا مرتبہ حاصل کیا۔

ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصور رائے بابر سعید نے گزشتہ روز تھانہ اے ڈویژن قصور میں اے ایس آئی نصیر احمدبھلر شہید کی سالانہ برسی کے موقع پر پولیس افسران اور جوانوں سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نصیر احمد ایک دلیر پولیس افسر تھا ہمیں بھی عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر ان ڈاکوئوں اور کریمینل سے بہادری سے لڑنا ہوگااوریہی ہماری پہچان ہے۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سید ندیم عباس،ڈی ایس پی سٹی حسن فاروق،ڈی ایس پی صدر نذر عباس،ڈی ایس پی آرگنائزد کرائم رضا عباس ، ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شیخ ارشد لطیف ،ڈی ایس پی پٹرولنگ شعیب احمد چیمہ نے بھی شرکت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔

Naseer Bhular In Annual Bursi

Naseer Bhular In Annual Bursi