موجودہ حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے

لیہ (نامہ نگار) موجودہ حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چوہدری محمد اشفاق نے لیہ بائی پاس روڈ پر مہر بشیر ٹرمینل پر ایک کارنر میٹنگ میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت MQM سمیت کسی بھی جماعت کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی۔ آپریشن خالصتاً قانون کے مطابق اور ملک میں امن قائم کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ مسلح افواج ، رینجر اور پولیس پاکستان میں امن و امان کے قیام کی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

حکومت کا ہاتھ بٹا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت میاں شہباز شریف کی سربراہی میں صوبہ بھر خصوصاً جنوبی پنجاب کیلئے میگا پرجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ ضلع لیہ میں تعلیم ، صحت کے میدان میں انقلابی اقدامات اور سڑکوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں۔ آخر میں انہوں نے کراچی میں رینجر کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی اور دوران ڈیوٹی شہادت پانے والے جوانوں کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔

Chaudhry Mohammad Ashfaq

Chaudhry Mohammad Ashfaq