تبدیلی کا نعرہ صرف نعرہ نہ بنایا جائے فلاحی معاشرے کا قیام یقینی بنایا جائے۔ شمیم اختر

Tenzeem Falah o Behbood

Tenzeem Falah o Behbood

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود کی چیئر پرسن شمیم اختر نے کہا ہے کہ تبدیلی کا سیاسی نعرہ صرف نعرہ نہ بنا یا جائے عوامی زندگیوں میں تبدیلی اور فلاحی معاشرے کا قیام یقینی بنا نے کے لئے سیاسی جماعتیں اور رہنماء اپنا قائدانہ کردار ادا کریںعلاقائی سطح عوامی زندگی میں انقلاب لانے کیلئے فلاحی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں۔

فلاحی معاشرے کا قیام ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار تنظیم فلاح و بہبود قائد آباد خلد آباد کی چیئر پرسن شمیم اختر نے تنظیم کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے جنرل سیکریٹری مختار احمد ،فنانس سیکریٹری صوبیہ علی نے بھی خطاب کیا اجلاس میں تنظیم فلاح و بہبود کے عہدیدران اور ممبران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمیم اختر نے مزید کہاکہ تنظیم فلاح و بہبود معاشرے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی انہوں نے معاشرے کے تمام طبقے خصوصاً نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ علاقائی ترقی اور سماجی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

معاشرے کی ترقی کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیں انشااللہ باہمی کوششوں اور کاوشوں کے ذریعے عوامی زندگیوں میں تبدیلی لاکر خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔