یوم پاکستان کے موقع پر جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی

Islamabad

Islamabad

راولپنڈی (جیوڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی پریڈ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ جڑواں شہروں میں آج رات 12 بجے سے کل دوپہر 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی لگادی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج رات 12 بجے سے کل دوپہر 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ ایکسپریس ہائی وے بھی کل صبح 6 بجے سے دن2 بجے تک بند رہے گی، اس شاہراہ پر صرف پرصرف پریڈ پر آنے والی گاڑیوں کو اجازت ہو گی دیگر ٹریفک کو کھنہ پل سے لہتڑار روڈ، راول ڈیم اور کشمیر ہائی وے کی جانب موڑدیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے پریڈ ایونیو پر 7 سال بعد یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ ہورہی ہے۔