ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

Pakistan Cricket Team

Pakistan Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) آسٹریلیا سے لاہور پہنچنے والوں میں کپتان مصباح الحق، وہاب ریاض، احمد شہزاد، عمر اکمل، حارث سہیل، ناصر جمشید، صہیب مقصود، محمد عرفان، راحت علی اور احسان عادل شامل ہیں جبکہ باؤلنگ کوچ مشتاق احمد اور ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ بھی ٹیم کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں۔

ٹیم کو لاہور ایئرپورٹ سے عام لاؤنج سے نکالنے کی بجائے حج ٹرمینل کے راستے سے باہر نکالا گیا۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ وہاب ریاض نے ٹیم کی شکست پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے سخت جان ماری لیکن آسٹریلیا کی ٹیم ہم سے زیادہ اچھا کھیلی اور جیت گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم قوم کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی جس کا پوری ٹیم کو افسوس ہے۔

کوارٹر فائنل میں اپنی شاندار باؤلنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا وہ سب گیم پلان کا حصہ تھا۔ آسٹریلیا سے جیت جاتے تو بہت اچھا ہوتا۔