شارجہ (جیوڈیسک) شارجہ میں ہی کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مقررہ بیس اوور میں سات وکٹ پر 106 رنز بنائے جو حریف جنوبی افریقا نے تین وکٹ پر پورا کر لیا۔ قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا جب ایک پر ایک اور دو پر دو وکٹیں گر گئیں۔ بسمہ معروف کے چونتیس رنز نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا۔
کپتان ثناء میر بھی صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ پھر سماویہ اقبال نے اکتیس رنز کے ٹوٹل میں اضافہ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقا کو ستاون رنز کا ذمہ دارانہ اوپننگ سٹینڈ ملا۔ Niekerk کے سڑسٹھ رنز کے بعد جیت آسان ہو گئی۔ پروٹیز نے مقررہ اوور سے ایک گیند پہلے ہی مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔
تیسرا ٹی ٹوئنٹی تو جنوبی افریقا نے جیتا لیکن سیریز پہلے ہی ثناء میر الیون کے نام ہو چکی تھی۔ اس سے پہلے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو میچوں سے شکست ہوئی۔