نیٹو دفاعی شیلڈ میں شمولیت اختیار کی تو ڈنمارک پر ایٹمی حملہ کر دینگے: روس کی دھمکی

Russia

Russia

کوپن ہیگن (جیوڈیسک) روس نے کہا ہے کہ اگر ڈنمارک نے نیٹو کے دفاعی شیلڈ میں شمولیت اختیار کی تو اس پر ایٹمی حملہ کردیں گے۔

ڈنمارک میں روسی سفیر میخائیل وینن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ ڈنمارک عوام کو کیا نتائج بھگتنا پڑیں گے اگر انہوں نے امریکہ کے میزائل دفاعی نظام میں شرکت کر لی۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو ڈنمارک کے بحری جنگی جہاز روسی جوہری میزائل کا ہدف بن سکتے ہیں روسی سفیر کے اس بیان پر مغربی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

سابق صدر میخائل گوربا چوف نے کہا روس کو تنہا کرنے کی مغربی کوششیں ناکام ہوں گی۔