واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے صدربارک اوباما نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے لوگوں کے لیے اس بات پر اعتبار کرنا مشکل بنا دیا ہے کہ فلسطین سے امن مذاکرات ممکن ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں اوباما کا کہنا تھا امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ اسرائیل کے طویل المدتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے۔
اپنی انتخابی مہم کے خاتمے پر نیتن یاہو نے اپنے حامیوں سے یہ کہتے ہوئے ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی تھی کہ اگر وہ منتخب ہو گئے تو فلسطینی ریاست نہیں بننے دیں گے۔
تاہم کامیابی کے بعد ایک انٹرویو میں انھوں نے یہ موقف تبدیل کیا اور کہا ’میں یک ریاستی حل نہیں چاہتا۔