کابل: زندہ جلائی گئی خاتون دفن‘ جنازہ خواتین نے اٹھایا‘ بیگناہ تھی: انکوائری رپورٹ

Kabul

Kabul

کابل (جیوڈیسک) زندہ جلائی گئی خاتون کی آخری رسومات ادا کر دی گئےں جس مےں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جنازہ افغان اور اسلامی روایات کے برعکس خواتین نے اٹھایا اور نعش دفن کی۔

کابل مےں 27 سالہ فرخندہ کو کابل کے مرکزی علاقے میں مقدس اوراق کی بے حرمتی کے الزام میں مشتعل ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا کر زندہ جلا دیا تھا۔

اس موقع پر آخری رسومات میں شریک افراد اس واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔ صدر اشرف غنی نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمشن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس واقعہ میں ملوث ہونے کے شبے میں اب تک 11 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ادھر انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے 37 سالہ فرخندہ بیگناہ تھی۔