نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے آزاد فلسطینی حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد فلسطینی حکومت کی تشکیل کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی غیر قانونی تعمیر کو روکنے اور اسرائیل کے ذریعہ روکی گئی فلسطینی انتظامیہ کی رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
بان کی مون نے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل میں فعال شرکت کریں تاکہ اسرائیلی حکومت کے قبضے کے خاتمے اور آزاد فلسطینی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار ہو سکے۔