اسلام آباد (جیوڈیسک) گذشتہ سال 16 دسمبر کو آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں نے 150 سے زائد بچوں اور سٹاف کو شہید کیا، ان شہدا کو ان کی قربانی کے اعزاز کے طور پر آج یوم پاکستان پر ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت سے نوازا جا رہا ہے۔
16 دسمبر کے بدقسمت دن کی صبح آرمی پبلک سکول میں داخل ہونے والے دہشت گردوں نے دہشت گردی کی تاریخ میں سب سے بھیانک واردات کی۔
اس دن ایسے بھی گھر تھے جن کے دو دو بچے شہید ہوئے۔ پشاور کے ڈیفنس کالونی میں رہنے والے سید فضل شاہ کے دو بیٹے بھی اس دن اس واردات کی نذر ہوئے۔
اس نے دوبیٹوں کے جنازے اٹھائے اور کہتا ہے کہ لوگوں کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے یکسو ہوکر لڑنا چاہیئے۔