لوئر دیر میں باراتیوں کی بس الٹنے سے بچہ جاں بحق، 23 افراد زخمی

Bus Accident

Bus Accident

لوئردیر (جیوڈیسک) بلام بٹ کے علاقے اسلام درہ میں تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی بس الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور خواتین سمیت 23 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ بلام بٹ کے علاقے اسلام درہ میں پیش آیا جہاں بارتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور خواتین سمیت 23 افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ منتقل کیا۔

جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔