نیشنل بنک اسپورٹس کی ترقی اور فروغ میں اہم اور نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ سلیم قادری

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ملیر ٹائون کے معروف سماجی رہنماء محمد سلیم قادری نے اپنے ایک بیان میں “آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب اور نیشنل بنک اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل بنک اسپورٹس کی ترقی خصوصاً فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔

اس حوالے سے این بی پی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سابق قومی کرکٹر اقبال قاسم ،کوارڈینٹر حاجی غلام محمد خان ،محسن جمیل ،فٹ بال کوارڈینٹر قمر علی قریشی ،عظمت اللہ خان ،گلفراز خان ،یونس پیروانی اور دیگر تمام ذمہ دران کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آج ان حضرات کی کاوشوں کی بدولت اسپورٹس گرائونڈز آباد ہورہے ہیں اور ملیر جیسے مضافاتی بستی میں پاکستان کی سطح کا فٹ نال ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوسکا سماجی رہنما محمد سلیم قادری نے ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ضمیر السلام ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین امیر محمد خان ،رئیس احمد ،ایم اے خالد اور دیگر کو بھی ملیر اور اس کے مضافات میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کے حوالے سے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔