بھارت: سکول پرنسپل کی فیس جمع نہ کروانے پر 7 سالہ بچی سے زیادتی

Indian School

Indian School

گجرات (جیوڈیسک) بھارت میں ایک سکول پرنسپل نے فیس جمع نہ کروانے پر دوسری کلاس کی سات سالہ بچی کو اپنی جنسی ہوس کی بھینٹ چڑھا دیا۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر ناوساری میں پیش آیا۔

بچی کی والدہ کی درخواست پر سکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بچی کے والدین محنت مزدوری کر کے گھر کی گاڑی کھینچتے ہیں اور وہ گذشتہ چھ ماہ سے سکول فیس جمع کروانے سے قاصر تھے لیکن پرنسپل نے تین ہزار روپے کی مجموعی فیس کے بدلے معصوم بچی کو سکول میں ہی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔