عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی کاوشوں کو برئوے کار لا رہے ہیں: عبدالراشد خان

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کورنگی 11000 روڈ اور 10000 روڈ پر صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ بلدیہ کورنگی کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی کاوشوں کو برئوے کار لا رہے ہیں اور ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیںاس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہد ایت جاری کیں کہ صفائی ستھرائی کے کاموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے بعد جرا ثیم کش ادویات اور چونے کا چھڑکائو ضرو رکیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے موقع پر موجو د عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کورنگی کو مثالی اور تمام مسائل سے پاک اور وسائل سے بھر پور بنانے کیلئے عوام الناس کے تعاون کے طلبگار ہیںاور بلدیہ کورنگی کی تمام یونین کونسلوں میں بلدیاتی بنیادی سہولیات و ضروریات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں اور کورنگی کی عوام الناس کو درپیش تمام جائز مسائل سے نجات دلائیں گے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل برئوے کار لا رہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے صفائی ستھرائی کے عمل پر مامور سینٹری ورکر اور سینٹری انسپکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے کیونکہ صاف ستھرے ماحول سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے۔

Abdul Rashid Khan

Abdul Rashid Khan