مستونگ میں شر پسندوں نے 5 آئل ٹینکرز کو آگ لگا دی، 4 ڈرائیور اغوا

Oil Tankers Fire

Oil Tankers Fire

مستونگ (جیوڈیسک) کرد گاب کے علاقے میں شرپسندوں نے 5 آئل ٹینکرز کو آگ لگا کر 4 ڈرائیوروں کو اغوا کر لیا۔

شرپسندوں نے مستونگ کے علاقے کردگاب میں 5 آئل ٹینکرز کو آگ لگادی جب کہ 4 ڈرائیورز کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کے حملے میں آئل ٹینکرز کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔