مادر وطن کے خلاف اٹھنے والے ہرہاتھ کاٹ کر رکھ دینگے، سید حسنین زیدی

MWM

MWM

اسلام آباد: مادر وطن کے خلاف اٹھنے والے ہرہاتھ کاٹ کر رکھ دینگے،ہم اپنے شہداء کے مقدس لہو کو رائیگاں نہیں جانے دینگے، پاکستان کی خاطر جان کی قربانی کو عین عبادت سمجھتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا کوآرڈینیٹر سید حسنین زیدی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں تقسیم کرکے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے،اسلام کے نام پر انسانیت کے خلاف کام کرنے والوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔

آج مسلح افواج اور ہمارے سکیورٹی ادارے اسلام اور پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،دشمن کے قدم اُکھڑ چکے ہیں،آپریشن ضرب عضب کامیابی کی جانب گامزن ہے، ہمیں بحثیت پاکستانی اپنے مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،23 مارچ کی کامیاب پریڈ اور یوم پاکستان کی پروقار تقاریب دہشت گردوں کی شکست اور مستحکم پاکستان کی نوید ہے۔