جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

De Kock

De Kock

آکلینڈ (جیوڈیسک) ورلڈ کپ 2015 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے جارہے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لئے ہیں۔ ہاشم آملہ 10 جب کہ کوئنٹن ڈی کوک 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں اے بی ڈویلیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ آج کا میچ انتہائی اہم ہے اور جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میککلم کا کہنا ہے کہ اگرٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے تھے تاہم مطلع ابر الود ہے اور امید ہے کہ بال سوئنگ ہوگی۔