لاہور : دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو چینی خواتین زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) برکت مارکیٹ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دو چینی خواتین کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے دونوں خواتین زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو 1122 نے دونوں چینی خواتین کو زخمی حالت میں سروسز اسپتال منتقل کیا۔

جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔