لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) گوالمنڈی کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں برف خانہ چوک کے قریب پیش آیا جہاں مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبہ ہٹایا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شوکت، نور فاطمہ اور دعا کے نام سے ہوئی جب کہ بچیوں کی عمریں 4 سے 5 سال کے درمیان تھیں۔