افغانستان: صوبہ وردک میں بس پر فائرنگ سے 13 افراد جاں بحق

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں مسلح افراد کی بس پر فائرنگ سے 13 مسافر ہلاک ہو گئے۔

واقعہ جنوبی صوبے واردک میں پیش آیا۔ ترجمان صوبائی گورنر کے مطابق مسلح افراد کے ایک گروہ نے بس پر فائرنگ کی۔

نتیجے میں خاتون سمیت تیرہ مسافر جاں بحق ہوگئے۔حکا م کا کہنا ہے کہ بس پر حملے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔