پاکستان بچائو پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ،نسیم احمد سحر

Karachi

Karachi

کراچی: سیاسی جماعتوں کے دفاتر مجرموں کی پناہ گاہ نہیں بننے چاہئیں، کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، پاکستان بچائو پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ،سماجی خدمات نہ کرنے والوں کوعوام دشمنی کا خمیازہ بلدیاتی الیکشن میں بھگتنا پڑے گا۔

یہ بات پاکستان بچائو پارٹی کراچی کے صدر نسیم احمدسحرنے موجودہ حالات پر منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج ،رینجرزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان قومی مفادات کے تحفظ کیلئے قر بانیاں دے رہے ہیں،کراچی کو ٹارگٹ کلرز ،بھتہ خوروں اور اسلحہ مافیا سے پاک کیا جائے ،اشرافیہ کی جمہوریت جعلی جمہوریت ہے،ملک میںحقیقی جمہوریت آئے گی تو عوامی مسائل حل ہوں گے،سیاسی جماعتیں مجرموں ،قاتلوں اور قانون شکنجوں کو اپنی جماعت سے خارج کرنے کا واضح اعلان کریں۔

انہوں نے سیکورٹی اداروں کی کارروائیوں کو دیر آید درست آید کے مصداق قراردیتے ہوئے کہا کہ ہر امن دشمن کو پکڑ کر عبرت کا نشان بنایا جائے اورصرف کراچی ہی نہیںبلکہ ملک بھر میں ہرقسم کے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بچائو پارٹی کے کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاریا ں شروع کردیں،انشاء اللہ برسوں سے مسلط اقتدارمافیا کو شکست دے کر عوام کے حقیقی نمائندوں کو کامیاب کرائیں گے۔