گگو منڈی (جیوڈیسک) یہ اندوہناک واقعہ گگو منڈی کے نواحی گاؤں 255 ای بی میں پیش آیا۔ سات سالہ عبدالرحمان گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم ارباز اسے اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ملزم نے بعد میں تیز دھار آلے سے بچے کی زندگی بھی چھین لی۔ والدین بچے کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے۔ اس کی لاش ملزم کے گھر سے برآمد ہو گئی۔ ملزم نے بچے کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گتے کے ڈبے میں چھپا رکھی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔