ملکہ کی خبریں 24/03/2015

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پلاہوڑی گائوں میں گلیوں و نالیوں کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ کے فنڈز منظور کرنے پر ایم پی اے چو ہدری شبیر احمد کوٹلہ کا مشکور ہوں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری غضنفر جمشید پلاہوڑی نے میڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پلاہو ڑی گائوں کی گلیوں و نالیوں کی تعمیر کے لیے دس لا کھ کا فنڈ منظور کر نے پر ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کا مشکور ہوں اور امید ک تا ہوں کہ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ آ ئندہ بھی پلاہوڑی گائوں میں تعمیر و ترقی کے منصو بے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق مقامی سیاستدان عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی مقدر بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ ( عمر فاروق اعوان راجہ آفتاب احمد ) تھانہ گلیانہ پولیس نے بہن کے گھر ملنے آنے والے بھائی سے مارٹر گولہ برآمد کر کے اسے گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق گائوں جھانٹلہ کے قریب ہمشیرہ کے گھر ملنے آنے والے شخص سرائے عالمگیر کے رہائشی 35 سالہ مشتبہ شخص امجد حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مارٹر گولہ برآمد کر لیا۔ مارٹر گولہ برآمد ہونے پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا۔ جس پر گائوںاور ارگرد کے دیہات کے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ تفتیشی مہندی شاہ کے مطابق ملزم کی چھان بین کی جار ہی ہے کہ اس کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے تو نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پاسبان فورم پاکستان کے زیراہتمام گذشتہ روز TMA ہال کھاریاں میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،مہمانوں کا استقبال عزیز الرحمان مجاہد پیٹران چیف پاسبان فورم،ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق صدر پاسبان فورم اور دیگر نے کیا تقریب کے مہمان خصوصی MPA چوہدری شبیر احمدکوٹلہ تھے جبکہ صدارت معروف وسماجی اور کاروباری شخصیت شیخ طارق محمود (ناروے) نے کی اس موقع پر نائب صدر PTI شعبہ خواتین صوبہ پنجاب تاشفین صفدر،راہنما مسلم لیگ ن حاجی خان اسلم،سیکرٹری اطلاعات PTIضلع گجرات چوہدری وقار منیر لنگڑیال ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عرفان احمدصفی نے مہمانان اعزاز کے طور پر شرکت کی۔زندگی مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں اعزازی شیلڈیں تقسیم کی گئیں، تقریب میں کثیر تعداد میں معززین علاقہ، سماجی شخصیت اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی،نمایاں طور پر شرکت کرنیوالوں میں حاجی شبیر حسین ملک، سرفراز انجم SHO کھاریاں صدر،نصراللہ چوہدری ایڈووکیٹ، چوہدری بشارت ایڈووکیٹ ، سید ندیم گیلا نی، زمان احسن، سید تنویر نقوی، اعجاز مرزا، عبدالعزیز گوندل، احسان الحق، میاں صفدر، جبار ساگر، امجد حسین امجد، طاہر رشید صدیقی، محفوظ بٹ، مرید جعفری، قیصر اسماعیل نصیرہ، چوہدری امانت علی،چوہدری عتیق الرحمن،مولوی ظفر اقبال،ایم عمر، ملک زاہد مصطفی اعوان ،عمرفاروق اعوان، ملک زاہد اخترملکہ (فرانس)، مبشر قیوم، چوہدری غضنفر اقبال، چوہدری شاہد محمود PTI ،میڈیم نویلہ علی،مس فوزیہ سجاد، عبدالوحید، سید سباحت حسین، خالد مجیدڈار، ڈاکٹر ادریس اعوان (انگلینڈ) ، ملک خضرحیات، رانا محمد اقبال، ملک ثاقب محمود، چوہدری غلام مصطفی، چوہدری شوکت علی، راجہ زبیر، ڈاکٹر راجہ شہزاد علی، مغفور الحسن شاہ اور دیگر موجودتھے۔ روزنامہ آئینہ انقلاب کی17ویںسالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس مو قع پر مہمان خصوصی MPA حلقہ PP115 چوہدری شبیر کوٹلہ نے کہا کہ آج کے دن عہد کریں کہ مادروطن کی حفاظت اور دفاع کے لئے حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوںگے مسلم لیگ ن کی حکومت مادروطن کے دفاع کے لئے فوج کو ہرممکن وسائل فراہم کر رہی ہے فوج ملک کو چپے چپے کا دفاع کرنا جانتی ہے قائد کے فرامین کے مطابق کام جاری رکھا جائے گا وزیر اعظم میاں نواز شریف ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ دفاع ملک کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی مضبوط بنایا جارہا ہے اس وقت قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحدہونے کی ضرورت ہے۔اس مو قع پر دیگر دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Pakistan Pasban Forum Cermoney

Pakistan Pasban Forum Cermoney