حقانی نیٹ ورک امریکا و افغانستان کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے، امریکا

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون مثبت پیش رفت ہے لیکن پاکستان کوشدت پسندی کے خلاف مکمل عدم برداشت کی پالیسی پرعمل کرنے میں طویل سفر طے کرنا ہے۔

افغانستان پاکستان کے معاملات پر امریکا کی نائب نمائندہ لوریل ملر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کوششوں میں پاکستان اہم کردارادا کررہا ہے۔

لیکن اس میں مسلسل دباؤ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں کافی وقت لگے گا ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ایک مثبت کردار ادا کررہا ہے۔

لیکن کچھ معاملات پر خاص طور پر حقانی نیٹ ورک کے بارے میں سوالیہ نشان برقرار ہیں، حقانی نیٹ ورک کا معاملہ ہم اب بھی پاکستانی حکومت کے سامنے اٹھارہے ہیں کیونکہ ہمیں اس پر خاصی تشویش ہے۔