آکلینڈ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ورلڈ کپ میں 21 وکٹوں کے ساتھ تمام بائولرز پر بازی لے گئے ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فاںئل میچ میں دو وکٹیں لیں۔ وہ ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیاہ وکٹیں لینے والے بائولر بھی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل 1999ء کے عالمی کپ میں جیف ایلیٹ نے بیس کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا۔
ٹرینٹ بولٹ ورلڈ کپ میں صرف آسٹریلیا کے خلاف میچ میں وکٹ حاصل نہ کر سکے تھے جبکہ کوارٹرز فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف چار، افغانستان کے خلاف تین، سری لنکا، بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کے خلاف دو، دو جبکہ انگلینڈ کے خلاف ایک وکٹ حاصل کی۔