لاہور (جیوڈیسک) قذافی سٹیڈیم لاہور میں چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق ریٹائرمنٹ کے اعلان پر بھی “دفاعی” ہی رہے۔
کہتے ہیں کہ وہ اپنے کیریئر سے مطمئن ہیں اور بورڈ نے بھی ان کو بھرپور سپورٹ کیا۔
تنقید کرنے والے کرکٹ مبصرین کو آڑے ہاتھوں لیتے کہنے لگے کہ سابق کرکٹرز بے جا تنقید کرتے رہے اور اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرتے رہے لیکن افسوس ہے کہ اپنے گریبان میں کوئی نہیں جھانکتا۔
مڈل آرڈر بلے باز نے سرفراز احمد سمیت صہیب مقصود کے حوالے سے خبروں کی تردید کی اور ساتھ ہی ٹیم کی بہتری کے لئے دعا بھی کی۔