ایڈونچر سے بھرپور فلم انسرجنٹ کا باکس آفس پر کامیابی کا سفر جاری

Insurgent

Insurgent

نیو یارک (جیوڈیسک) سسپنس اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ” انسرجنٹ ” نے باکس آفس پر کامیابی کی سیڑھیاں طے کرنا شروع کر دیں۔

سائنس فکشن فلم ریلیز کے کچھ ہی دنوں میں پانچ کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر سمیٹ چکی ہے۔ دھواں دھار ایکشن مناظر نے شائقین کے دل موہ لیے ہیں۔