داعش شام میں جہاد کیلئے افغانستان سے بھرتیاں کر رہی ہے: امریکی ٹی وی کا دعویٰ

ISIS

ISIS

واشنگٹن (جیوڈیسک) داعش نے شام میں جہاد کیلئے افغانستان میں بھرتیاں شروع کر دیں۔ امریکی ٹی وی سی این این نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ابوبکر البغدادی جہاد کرنے والوں کو ماہوار 50 ہزار روپے تنخواہ دیں گے۔

افغانستان میں نامعلوم مقام پر بنائی گئی ویڈیو میں داعش کے نمائندے کو ایک کمرے میں افغان شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف کابل میں تشدد کے بعد قتل کی گئی 27 سالہ فرخندہ کیلئے انصاف کے طلبگار مظاہرین نے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔