برطانیہ میں انتہا پسندوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا: وزیر داخلہ

United Kingdom

United Kingdom

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ کی وزیر داخلہ تھریسا مے نے کہا ہے کہ برطانیہ اسلامی انتہا پسندوں کا برطانوی اقدار کو رد کرنیوالا رویہ برداشت نہیں کریگا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی ٹوری حکومت ’کلوزر آرڈرز‘ جیسے اقدامات لائیگی جن میں ان جگہوں کو بند کر دیا جائیگا جن کو انتہاپسند استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کو روکنے کیلئے بھی سول ’اکسٹریم ازم ڈسرپشن آرڈرز‘ کا منصوبہ زیرِ غور ہے جس کو افراد کیخلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تھریسا مے نے کہا برطانیہ میں ہر کسی کی ذمہ داریاں اور حقوق ہیں اور انہیں چاہئے وہ قوانین اور اداروں کا احترام کریں۔