انسداد دہشتگردی عدالت : ذوالفقار کو 10 برس قید، حمزہ قتل کے ملزمان بری

Karachi Terrorism Court

Karachi Terrorism Court

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے مجرم ذوالفقار کو 10 سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ حمزہ قتل کیس کے 2 ملزمان رہا کر دیے گئے۔

لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے مجرم ذوالفقار کو 22 ستمبر 2009 کو کلری تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مجرم پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حمزہ قتل کیس کے 2 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

ملزمان نوید احمد اور عابد حسین کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 497 کے تحت بری کیا گیا۔ حمزہ قتل کیس کی اگلی سماعت 6 اپریل کو ہو گی۔