لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرمحمد حفیظ نے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے خود کو پیش کر دیا ہے۔محمد حفیظ غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا شکار ہیں۔
آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ وہ اب آئی سی سی کوبولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کیلئے مکمل طور پر تیا ر ہیں۔ حفیظ کے مطابق اب پی سی بی جب چاہے آئی سی سی سے ایکشن کے بائیو مکینک ٹیسٹ کے لئے ٹائم لے سکتا ہے۔
محمد حفیظ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا گئے تھے لیکن ایونٹ سے قبل ان فٹ ہو نے کے سبب وطن واپس آگئے تھے ، اسی سبب وہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ بھی نہیں دے سکے تھے۔ اب حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور پچھلے ایک ماہ سے باقاعدہ ٹریننگ بھی کررہے ہیں۔